منڈی بہائوالدین میں رینجرزکی 24ویں پاسنگ آئوٹ پریڈ،ایک ہزار ریکروٹس نے حلف اٹھایا

اندرونی طور پر پاکستان کو انتہا پسندی اور دہشت گردی جیسی عفریتوں کا سامنا ہے، دہشت گرد اور انتہا پسند اقلیت میں ہونے کے باووجود ہمارے سیاسی و سماجی نظام کو غیر مستحکم کرنے کے در پے ہیں ، دہشت گردوں کے سد باب کی ذمہ داری ، فوج ، رینجرز اور ملک کے دوسرے قانون نافذ کرنے والے ادروں پرعاید ہوتی ہے ، ڈی جی رینجرز پنجاب کا تقریب سے خطاب

جمعرات 22 دسمبر 2016 19:52

منڈی بہاؤالدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) پاکستان رینجرز اکیڈمی منڈی بہائوالدین میں رینجرزکی 24ویں پاسنگ آئوٹ پریڈ،ایک ہزار ریکروٹس نے حلف اٹھایا تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز اکیڈمی منڈی بہاؤالدین میں رینجرز کی 24ویں پاسنگ آوٹ پریڈ منعقد ہوئی جس میں ایک ہزاریکروٹس نے حلف اٹھایا اور با قاعدہ طور پر پاکستان رینجرز(پنجاب)کے دستوں میں شامل ہوئی اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (پنجاب ) میجر جنرل عمر فاروق برکی تھے۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی کی آمد پر کرنل محمد اصغر خان نیازی کمانڈت پاکستان رینجرز اور دوسرے اعلیٰ رینجرز افسران نے ان کا استقبال کیا تقریب کا باقاعدہ انعقاد تلاوت کلام پاک سے ہوا مہمان خصوصی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور سلامی لی مہمان خصوصی نے ریکروٹس کی پریڈ کے اعلیٰ معیار کو سراہا پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ پنجاب رینجرز میں شامل ہو کر ملک کی مشرقی سرحدوں کی نگہبانی کرنے کے علاوہ داخلی امن و امان کے قیام کرنا اعزاز کا درجہ رکھتا ہے علاوہ ازیں وطن عزیز کی ترقی کے لیئے اہم حیثیت کے حامل منصوبوں اور اقتصادی راہداری کی حفاظت کا اہم فریضہ بھی آپ ہی سر انجام دیں گے رینجرز کو ہمیشہ یہ اعزاز حاصل رہا ہے کہ بہادر اوردلیر جوانوں نے سب سے پہلے مادر وطن کی سرحدوںکا دفاع کیا ہے آج اندرونی طور پر ہمارے ملک کو انتہا پسندی اور دہشت گردی جیسی عفریتوں کا سامنا ہے دہشت گرد اور انتہا پسند اقلیت میں ہونے کے باووجود ہمارے سیاسی و سماجی نظام کو غیر مستحکم کرنے کے در پے ہیں ،ملک کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں ، دہشت گردوں کے سد باب اور بیخکنی کی ذمہ داری، فوج اور ملک کے دوسرے قانون نافذ کرنے والے ادروںکے ساتھ ساتھ پنجاب رینجرز کے لئے بھی ایک بہت برا چیلنج ہے آپ کو چاہیے کہ نئے دور کے تقاضوں کے مطابق جدید ہتھیاروں اور تدابیر میں مہارت حاصل کریں امتحان کی اس گھڑی میں ہم سب نے ہر دم اور ہر ساعت اپنے پیارے ملک اور قوم کی حفاظت کو اپنی جانوں سے افضل رکھنا ہے ڈائیریکٹر جنرل نے پاس آئوٹ ہونیوالے ریکروٹس کی تربیت اور معیار کو سراہا اور ان کو ہدایت کی پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی میں ٹرینگ کے اس معیار کو بر قرار رکھیں ڈائریکٹر جنرل نے پاس آئوٹ ہونیوالے ریکروٹس کے والدین اور عزیز و اقارب کو مبارک باد دی آخر میں تربیت کے دوران مختلف مراحل میں اعلیٰ کارکردگی کا مظارہ کرنے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کئے انہوں نے جوانوںکے بلند حوصلے جذبے اور تربیت کے اعلیٰ معیار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب رینجرز کے بہادر اور پر عزم جوان ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں جس پر پوری قوم کو فخر ہے ۔