ڈاکٹر ظفر نصراللہ کو ڈی جی فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کا اضافی چارج دینے کی سمری وزیر اعظم کو ارسال

ڈاکٹر ظفر نصراللہ وزارت کیڈ میں ایڈیشنل سیکرٹری کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، ذاتی مصروفیات کی بنا پر 26دسمبر سے دو ہفتے کی چھٹی پر ہوں گے ، جوائنٹ سیکرٹری ایجوکیشن عائشہ فاروق ان کی جگہ فرائض سر انجام دیں گی

جمعرات 22 دسمبر 2016 19:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) وزارت کیڈ نے ڈاکٹر ظفر نصراللہ کو ڈائریکٹر جنرل، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کا اضافی چارج دینے کی سمری وزیر اعظم کو ارسال کر دی۔ڈاکٹر ظفر نصراللہ وزارت کیڈ میں ایڈیشنل سیکرٹری کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی ہدایت پر یہ سمری وزیر اعظم کو بھجوائی گئی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ظفر نصراللہ ذاتی مصروفیات کی بنا پر 26دسمبر سے دو ہفتے کی چھٹی پر ہوں گے ، ان کی عدم موجودگی میں جوائنٹ سیکرٹری ایجوکیشن وزارت کیڈ عائشہ فاروق ڈی جی فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے فرائض سر انجام دیں گی ۔ یاد رہے کہ ڈائریکٹر جنرل فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن رواں ماہ ریٹائر ہو چکی ہیں۔ اس عہدے پر مستقل تعیناتی کیلئے مختلف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل کی مستقل تعیناتی تک وزارت کیڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر ظفر نصر اللہ کے پاس اضافی چارج رہے گا۔ڈاکٹر ظفر نصراللہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے سینئر آفیسر ہیں ، انھی صوبائی اور وفاقی حکومت میں مختلف انتظامی عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے۔(ار)

متعلقہ عنوان :