وزیر مملکت داخلہ نے انتخابی اصلاحات پر پارلیمانی کمیٹی کی دوسری عبوری رپورٹ سینیٹ میں پیش کردی

جمعرات 22 دسمبر 2016 19:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) وزیر مملکت برائے داخلہ انجینئر بلیغ الرحمان نے انتخابی اصلاحات پر پارلیمانی کمیٹی کی دوسری عبوری رپورٹ ایوان بالا میں پیش کردی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران وزیر خزانہ اور چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کی طرف سے انجینئر بلیغ الرحمان نے یہ رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ ارکان تیس دن کے اندر اس حوالے سے اپنی سفارشات قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھجوا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :