سینیٹ نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی (ترمیمی) بل 2016ء کی منظوری دیدی

جمعرات 22 دسمبر 2016 19:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) ایوان بالا (سینیٹ )نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی (ترمیمی) بل 2016ء کی منظوری دیدی۔ جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی طرف سے وزیر مملکت برائے داخلہ انجینئر بلیغ الرحمان نے تحریک پیش کی کہ نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ 2010ء میں مزید ترمیم کا بل نیشنل کمانڈ اتھارٹی (ترمیمی) بل 2016ء قائمہ کمیٹی کی منظور کردہ صورت میں زیر غور لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اہم ترمیم ہے اور کمیٹی میں تفصیلی غور و خوض ہوا ہے۔ قومی اسمبلی بھی اس کی منظوری دے چکی ہے اس لئے اسے منظور کیا جائے۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ حکومت نے یہ بل منظور کرانا ہے لیکن ملازمین کے لئے عدالتوں کے دروازے بند نہیں کر چاہئیں اور ان کی داد رسی کے لئے کم از کم ایک سپیشل ٹریبونل ہونا چاہیے جو ایگزیکٹو کے ماتحت نہ ہو۔

(جاری ہے)

چیئرمین کمیٹی سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ کمیٹی میں سب جماعتوں کی نمائندگی موجود ہے۔ کمیٹی کی واضح اکثریت سے بل کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ ہم نے پارلیمانی طریقہ کار اختیار کیا ہے یہ بل منظور کرنا قومی مفاد میں ہے۔ چیئرمین نے شق وار منظوری کے بعد حتمی منظوری کے لئے بل پر ارکان کی رائے حاصل کی۔ ارکان نے کثرت رائے سے بل کی منظوری دیدی۔

متعلقہ عنوان :