ہائیکورٹ بار کی سلور جوبلی تقریبات ،وکلاء کی ٹیموں کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ کل کھیلا جائیگا

جمعرات 22 دسمبر 2016 19:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کی سلور جوبلی تقریبات کے سلسلے میں وکلاء کی ٹیموں کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ سبزہ زار کرکٹ گرائونڈ میں آج ( جمعہ ) 23 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

جس کا افتتاح چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس منصور علی شاہ صبح 10:00 بجے کریں گے۔علاوہ ازیں سلور جوبلی تقریبا ت کے سلسلے میں معزز ممبران اور انکی فیملیز کی تفریح کیلئے فن فیئر کا افتتاح بھی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ 23دسمبر بوقت 12:15بجے دن ڈیموکرٹیک لان لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :