پاکستان اور چین ایک دوسرے کے عظیم دوست ہیں، دورے سے دوستی مزید بڑھے گی، اعجاز احمد خان

کمشنر کراچی سے چائنا کمیٹی برائے مذہب و امن کے وفد کی ملاقات

جمعرات 22 دسمبر 2016 19:39

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) کمشنر کراچی اعجاز احمد خان سے چائنا کمیٹی برائے مذہب و امن چین کے ایک وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت چین کے مسلم رہنما چائنا کمیٹی برائے مذہب و امن کے نائب صدر امام گوا چینگ زین نے کی۔ وفد میں مسلم رہنما، بدھسٹ اور تائو ازم کے ماننے والوں سمیت کمیٹی کے دیگر ارکان و عہدیدار شامل تھے۔

کمیٹی برائے مذہب و امن چائنا کے سیکرٹری جنرل لا کین بھی وفد میں شامل تھے۔ پاکستان میں ان کی معاونت غیر سرکاری تنظیم ایشن کانفرنس برائے مذہب و امن پاکستان کے نمائندے خالد اکرام، کوآرڈینٹر حنیف خان خرم اور ہما اکرام اللہ بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر کراچی نے چین کے وفد کے دورے کو خوش آئندہ قرار دیا اور کہا کہ پاکستان اور چین عظیم دوستی کے مضبوط رشتہ میں منسلک ہیں، آپس میں ان کے درمیان دیرینہ اور ناقابل تسخیر برادرانہ تعلقات ان کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان دوستی مستحکم ہو گی اور آپس میں بردارانہ تعلقات اور ہم آہنگی میں اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے وفد سے کہا کہ پاکستان کے لوگ چین کے عوام کے لئے نیک خواہشات رکھتے ہیں اور آپس میں دوستانہ و برادرانہ تعلقات مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ امن پسند ہیں اور تمام کمیونٹیز اور عقائد و مذاہب کے ماننے والوں کے ساتھ ہم آہنگی اور امن کے ساتھ رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :