نیشنل ایکشن پلان کے خلاف کو ئی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے ‘حامد رضا

تین بار پورے ملک اور پانچ بار پنجاب پر حکمرانی کرنے والوں نے ملک و قوم کو کچھ نہیں دیا‘چیئرمین سنی اتحادکونسل

جمعرات 22 دسمبر 2016 19:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) )سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ تین بار پورے ملک اور پانچ بار پنجاب پر حکمرانی کرنے والوں نے ملک و قوم کو کچھ نہیں دیا، غریب عوام کا خون چوسنے والے عوام کے جعلی ہمدرد بنے ہوئے ہیں، نیشنل ایکشن پلان کے خلاف کو ئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے،دہشت گردی کے پیچھے امریکہ، بھارت اور اس کے ایجنٹوں کا ہاتھ ہے، امریکہ، بھارت اور اسرائیل پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، امن دشمنوں کے مقابلے کے لیے امن دوست متحد ہو جائیں، سیاست کو تجارت بنانے والے قومی مجرم ہیں۔

(جاری ہے)

سنی اتحاد کونسل کی منزل انقلابِ نظامِ مصطفی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل ضلع لاہور کے صدر مفتی محمد حبیب قادری کی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ملکی اقتدار ہمیشہ سیاسی قبضہ گروپوں کے نرغے میں رہا ہے۔ طاقت پرستی ہمارا قومی مزاج بن چکی ہے۔ لیڈروں کی اکثریت ملک سے لیتی بہت کچھ ہے لیکن دیتی کچھ نہیں۔ کرپشن کے ذریعے دولت جمع کرنے والے معزز اور باعزت بن چکے ہیں۔ 65 سالوں میں لیڈروں کے حالات ضرور بدلے لیکن عوام کے حالات نہیں بدلے اور لوٹ مار کی انتہا ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :