شہباز شریف کی ٹیسٹ کرکٹر مصباح الحق کو آئی سی سی میرٹ آف کرکٹ ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد

جمعرات 22 دسمبر 2016 19:04

لاہور۔22 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ٹیسٹ کرکٹر مصباح الحق کو آئی سی سی میرٹ آف کرکٹ ایوارڈ جیتنے پر مبارکباددی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ مصباح الحق نے آئی سی سی میرٹ آف کرکٹ ایوارڈ جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔مصباح الحق نے ہمیشہ بہترین کرکٹ کھیلی ہے اور گراؤنڈ میں سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ آئی سی سی میرٹ آف کرکٹ ایوارڈ کا ملنا بڑا اعزاز ہے اورقوم کو ان کی کارکردگی پرفخر ہے۔