طیارہ حادثہ:فرانسیسی کمپنی نے بلیک باکس اوروائس ریکارڈرکاڈیٹاڈاؤن لوڈکرلیا

کمپنی نے ڈیٹاسیفٹی انویسٹی گیشن بورڈکے حوالے کردیاہے،کمپنی ڈیٹاپرمبنی اپنی رپورٹ بھی مرتب کریگی،ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 22 دسمبر 2016 18:37

طیارہ حادثہ:فرانسیسی کمپنی نے بلیک باکس اوروائس ریکارڈرکاڈیٹاڈاؤن ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22دسمبر2016ء) :حویلیاں میں طیارہ حادثہ کافرانسیسی کمپنی نے طیارے کا بلیک باکس اور وائس ریکارڈرڈی کوڈکرکے ڈیٹاڈاؤن لوڈ کرلیاہے،کمپنی نے ڈیٹاسیفٹی انویسٹی گیشن بورڈکے حوالے کردیاہے۔ذرائع کے مطابق فرانسیسی کمپنی نے طیارے کے بلیک باکس اور وائس ریکارڈرکے ڈیٹاپراپنی بھی رپورٹ مرتب کرے گی۔بلیک باکس میں حادثے سے قبل کاک پٹ کی ریکارڈنگ حاصل کی گئی۔

(جاری ہے)

ڈیٹامیں کنٹرول ٹاوراور پائلٹ کے درمیان گفتگوبھی شامل ہے۔فرانسیسی کمپنی نے بلیک باکس کاڈیٹاتحقیقاتی کمپنی کی ٹیم کی موجودگی میں ڈاؤن لوڈکیا۔جہازکے انجن سمیت مختلف حصوں کی معلومات بلیک باکس میں ہیں۔واضح رہے 7دسمبرکوپی آئی اے کااے ٹی آر42طیارہ پی کے 661چترال سے اسلام آبادجاتے ہوئے حویلیاں میں گرکرتباہ ہوگیاتھا،طیارہ حادثہ میں معروف نعت خواں جنیدجمشیدسمیت 47افرادجاں بحق ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :