سی سی پی او محمد امین وینس نے اپنے دفتر میں مسیحی پولیس ملازمین کے ساتھ کرسمس کیک کاٹا

جمعرات 22 دسمبر 2016 19:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس نے اپنے دفتر میں مسیحی پولیس ملازمین کے ساتھ کرسمس کیک کاٹا۔ اس موقع پر ایس ایس پی ایڈمن رانا ایاز سلیم کے علاوہ سی سی پی او آفس میں تعینات مسیحی پولیس ملازمین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سی سی پی او نے کہا کہ تمام مذاہب رنگ و نسل کی تمیز کیے بغیر ایک دوسرے کے ساتھ پیار و محبت کا درس دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اور مسیحی بھائیوں کے دکھ سکھ سانجھے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان میں مسیحی بھائیوں کا کردار تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں وہ ہمارے شانہ بشانہ کام کررہے ہیں ۔ اس موقع پر سی سی پی او ر کیپٹن (ر)محمد امین وینس نے سی سی پی او آفس میں تعینات مسیحی ملازمین کے لئے اعزازیے کا بھی اعلان کیا۔