وزیراعلیٰ شہبازشریف کا فیصل آباد میں5 ماہ کے بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار

ہسپتال کا راستہ بند ہونے پر اظہار برہمی،انتظامیہ کو تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم

جمعرات 22 دسمبر 2016 19:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے فیصل آباد میں سول ہسپتال جانے والا راستہ بند ہونے کے باعث5ماہ کے بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اس افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور واقعہ کی تحقیقات کر کے 24گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے بلاجواز راستہ بند ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے جاں بحق بچے کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :