ہائیکورٹ کا 6 مزدوروں کو زمیندار کی قید سے بازیاب کروا کر آزاد کرنے کا حکم

جمعرات 22 دسمبر 2016 18:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) لاہورہائیکورٹ نے 6 مزدوروں کو زمیندار کی قید سے بازیاب کروا کر آزاد کرنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے روبرو درخواست گزار حافظ آباد کے رہائشی ا ظہر نے موقف اختیار کیا کہ حافظ آباد کے زمیندار چوہدری شیراز نے ایک سال سے قید میں رکھا ہے جبری مشقت کرائی جاتی تھی اور اجرت بھی نہیں دی جاتی ۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ زمیندار کی قید سے بازیاب کرا یا جائے ۔عدالتی حکم پر بیلف نے چھاپہ مار کر 2مرد ،ایک خاتون اور 3بچوں کو کو زمیندار کی قید سے بازیاب کروا کے عدالت میں پیش کیا ۔ جس پر فاضل عدالت 6مزدوروںکو آزاد کرتے ہوئے زمیندار کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا ۔