تلورکی افزائش نسل کیلئے انڈوومنٹ فنڈ قائم،25کروڑ روپے بھی جاری کر دئیے گئے

وزیر اعظم کے فوکل پرسن فنڈ فعال بنانے سے متعلق صوبوں سے رابطے میں رہیں گے

جمعرات 22 دسمبر 2016 18:59

اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء)وزیرا عظم کی ہدایت پر تلورکی افزائش نسل کیلئے انڈوومنٹ فنڈ قائم کر کے 25کروڑ روپے جاری کر دئیے گئے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کے فوکل پرسن فنڈ فعال بنانے سے متعلق صوبوں سے رابطے میں رہیں گے۔تلور کی افزائش کیلئے رقم وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پرجاری کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ ان دنوں پاکستان میں قطری شہزادوں کی پاکستان آمد اور تلور کا شکار موضوع بحث ہے او ریہ معاملہ اب عدالت میں بھی زیر سماعت ہے۔