ریسکیو ٹائیگرز نے ریسکیوسپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

جمعرات 22 دسمبر 2016 18:47

سیالکوٹ۔22 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122سیالکوٹ کے زیر اہتمام ریسکیورز کے باہمی تعاون سے ریسکیورز کی ذہنی اور جسمانی فتنس کے لئے ریسکیو سپر لیگ کے نام سے کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا جس میںضلع سیالکوٹ کے ریسکیورزپر مشتمل چار ٹیموں ریسکیوشاہینز، ریسکیولیپرڈز، ریسکیولائنز اور ریسکیوٹائیگرزنے بھر پور شرکت کی۔

(جاری ہے)

پوائنٹس کی بنیاد پر ریسکیوٹائیگرز اور ریسکیو شاہینز فائنل میں پہنچیں،فائنل میں ریسکیو ٹائیگرز نے سخت مقابلے کے بعد ریسکیوشاہینز کی ٹیم کو شکست دے کر وننگ ٹرافی اپنے نام کر لی ۔طاہر محمود گورسی کو مین آف دی میچ اور میں آف دی سیریزقرار دیا گیا ۔اس موقع پرتھنکرز فورم سیالکوٹ کے چیئرمین اور پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122کے بہترین دوست اسد اعجاز نے جیتنے والی ٹیم اور دیگر پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :