نمک منڈی میں ٹریفک کی روانی برقرار ر کھنے کیلئے دس منزلہ پارکنگ پلازہ بنانے کا فیصلہ

پارکنگ پلازہ میں بیک وقت چارسو سے زائد گاڑیوں کی گنجائش ہوگی ‘ پی سی ون اور پی سی ٹو تیار کرلیا گیا

جمعرات 22 دسمبر 2016 18:31

پشاور۔22دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان کی زیر صدارت ضلعی حکومت کی آمدن میں اضافے‘ ٹریفک کی روانی برقراررکھنے اور نمکمنڈی میں فوڈ سٹریٹ کی کامیابی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقدہواجس میں نائب ناظم اعلی سید قاسم علی شاہ ڈائریکٹر کوارڈنیشن صاحبزادہ محمدطارق ‘ڈپٹی ڈائریکٹر میاں شفیق الرحمان ‘پی ڈی اے حکام اور دیگر افسران نے شرکت کی اجلاس میں فیصلے کئے گئے کہ نمکمنڈی میں فوڈ سٹریٹ کی کامیابی اور ٹریفک کا اژدھام کو کنٹرول کرنے کیلئے پہلا سرکاری دس منزلہ پلازہ 45 مرلے پرتعمیر کیاجائیگا جس کے پہلے دو منزلوں میں دکانیں اور باقی آٹھ منزلوں میں پارکنگ کی سہولت میسر ہوگی منصوبے پر 25 کروڑ روپے لاگت آئی گی منصوبے کی لئے پی سی ون اور پی سی ٹوبھی تیارکرلیا گیا اس کے علاوہ جی ٹی روڈ پر پرانی جی ٹی ایس اڈہ کی دس کنال سرکاری اراضی پر سروسز کلب بنانے کا فیصلہ کیا گیا سروسز کلب میں کھیلوں کی وسیع مواقع دستیاب ہونگے اور پشاور کلب کی طرز پر رجسٹریشن کی جائیگی منصو بوںپر ایک ارب سے زائد لاگت آئی گی منصوبے کیلئے پی سی ون تیارکرکے باقاعدہ منظوری دید گئی - دونوں منصوبے چھ سے نو ماہ تک مکمل کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خا ن نے کہاکہ پشاو ر کے شہریوںکے لئے مزید منصوبے شروع کئے جارہے ہیں جس سے پشاور کے عوام ضلع پشاور میں واضح تبدیلی محسوس کر ینگے انہوں نے دونوںمنصوبے کا براہ راست نگرانی کا اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :