پشاورپولیس نے گزشتہ تین دنوں میں119اشتہاری مجرمان کوگرفتارکرلیا

جمعرات 22 دسمبر 2016 18:28

پشاور۔22دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء)پشاورپولیس نے گزشتہ3ہفتوں کے دوران اندرون شہر،کینٹ،مضافاتی علاقوں اور صدر سرکلز میں قتل اقدام قتل، راہزنی ،ڈکیتی ،اغوائیگی اوردیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 119 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مختلف مقدمات درج کر دئیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سی سی پی او محمد طاہر خان کی حصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز پشاورسجاد خان کی نگرانی میںضلع بھر میںامن وآمان برقرار رکھنے اور جرائم پر قابوپانے کیلئے پشاور پولیس نے اندرون شہر،کینٹ ، مضافاتی علاقوں اور صدر سرکلز کے مختلف تھانہ جات کے حدود میںمختلف کامیاب کارروائیوںاورسرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنزکرتے ہوئے 21دنوں کے اندر قتل اقدام قتل،راہزنی،ڈکیتی ،اغوائیگی اوردیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 119 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مختلف مقدمات درج کر دئیے گئے ہیں ۔

ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ جرائم کے خاتمے تک اشتہاری مجرمان ،جرائم پیشہ مشتبہ اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہے گی۔