صوبائی وزیر کھیل سے ترکمانستان کے وفد کی ملاقات

جمعرات 22 دسمبر 2016 18:28

پشاور۔22دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے کھیل ، ثقافت ، میوزیم اور امور جونوانان محمود خان سے جمعرات کو ترکمانستان سے آئے ہوئے یاز مراد کی سربراہی میںصحافیوں کی4 رکنی وفد نے پشاور ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور 2017 میں منعقد ہونے والے ایشین انڈوراینڈ مارشل آرٹس گیمز کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران سینئر صحافی امجد عزیز ملک بھی موجودتھے ۔ تفصیلات کے مطابق ان گیمز کاانعقاد اشک آباد میں کیا جائے گاجس میں ایشیاء اور اوشیانہ کے مختلف ممالک سے کئی ہزار کھلاڑی حصہ لیں گے۔ وفد نے صوبائی وزیر محمود خان کو بتایا کہ کھیلوں کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جس پر 5 ارب ڈالر سے زائد رقوم خر چ آئی ہیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گیمز میں پاکستان کے کھلاڑیوں کا دستہ بھی حصہ لے گااورامید ہے کہ پاکستان سمیت ایشیاء بھرسے کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں شرکت کرینگے۔

انہوںنے واضح کیا کہ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں جو آنے والے وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہونگے۔ محمود خان نے نوجوانوںکیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو اعلیٰ معیاری اور بامقصد تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ جسمانی نشو نما کیلئے کھیل کود کے بہتر مواقع مہیا کرنے کیلئے بھی کوشاں ہے ۔ اس موقع پر ترکمانستان کے وفد نے دورہ خیبر پختونخوا کوانتہائی سود مند قرار دیا اور صوبائی وزیر کھیل کو دورہ ترکمانستان کی دعوت بھی دی۔

متعلقہ عنوان :