معاون خصوصی عارف یوسف کی سوئی گیس کے اعلیٰ حکام سے ملاقات

جمعرات 22 دسمبر 2016 18:28

پشاور۔22دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ عارف یوسف نے سوئی گیس کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔اس موقع پرعارف یوسف نے سوئی گیس حکام کوحلقہ PK-4میںسوئی گیس کے کم پریشرسمیت دیگرمتعلقہ مسائل سے آگاہ کیا۔سوئی گیس حکام نے مسائل کی فی الفوریقین دہانی کرائی۔اس موقع پرحلقہ نیابت کے سینکڑوںسائلین بھی انکے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ عارف یوسف نے کہاکہ حلقہ PK-4میںسوئی گیس کے کم پریشرسمیت دیگرمسائل حل کرنااولین ترجیح ہے۔انہوںنے کہاکہ جہاںپرپائپ لائن کی ضرورت ہوگی وہاںپائپ لائن جلدازجلدبچھائی جائیگی تاکہ عوام سوئی گیس کے سہولت سے مستفیدہوں۔انہوںنے کہاکہ سوئی گیس سمیت دیگربنیادوںسہولتوںکاجوبیڑااٹھایااس کی تکمیل کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیںکرینگے۔عارف یوسف نے کہاکہ حلقہ نیابت کے عوام کے مسائل کاشروع دن سے ادراک تھااورالحمداللہ PK-4کے دیرینہ مطالبات پورے کئے گئے ہیںتاہم باقی ماندہ بھی جلدازجلدحل کردیئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :