لگتاحکومت سپریم کورٹ کوتقسیم کرناچاہتی ہے۔اعتزازاحسن

نوازشریف سپریم کورٹ گئےتوحملہ کردیاگیا،ججزکی کرسیاں الٹ گئیں اوربنچ کوبھاگناپڑا۔سینئرمرکزی رہنماءپیپلزپارٹی کاسینیٹ اجلاس میں اظہارخیال

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 22 دسمبر 2016 17:55

لگتاحکومت سپریم کورٹ کوتقسیم کرناچاہتی ہے۔اعتزازاحسن

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22دسمبر2016ء) :پیپلزپارٹی کے سینئرمرکزی رہنماء سینیٹراعتزازاحسن نے کہاہے کہ لگتاہے حکومت سپریم کورٹ کوتقسیم کرناچاہتی ہے،نوازشریف سپریم کورٹ گئے توحملہ کردیاگیا، ججزکی کرسیاں الٹ گئیں اور بنچ کوبھاگناپڑا۔انہوں نے آج سینیٹ کے اجلاس میں سانحہ کوئٹہ پرتحقیقاتی رپورٹ پربحث کے دوران کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ آج تک منظرعام پرنہیں لائی گئی۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی اور راجہ پرویزاشرف عدالت میں پیش ہوئے۔نوازشریف کوجب سپریم کورٹ میں کیاگیاتوسپریم کورٹ پرحملہ کردیاگیا۔حملے کے دوران ججزکی کرسیاں الٹ گئیں اور بنچ کوبھاگناپڑا۔انہوں نے کہا کہ اصغرخان کیس میں بھی نوازشریف پرالزام لگ چکا۔لگتاحکومت سپریم کورٹ کوتقسیم کرناچاہتی ہے۔جسٹس قاضی کودوسراجسٹس سجادعلی شاہ بنایاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ جسٹس ثاقب نثاردھیمے مزاج کے شخص ہیں،جسٹس ثاقب نثارسپریم کورٹ کے چیف جسٹس ہونگے۔

متعلقہ عنوان :