لاہور چیمبر تجاویز بھجوائے، حقیقی تحفظات دور کریں گے‘چیئرمین ایف بی آر
ایف بی آر سہولیاتی ادارے کا کردار ادا کرے، محاصل بڑھیں گے‘عبدالباسط، ناصر حمید خان
جمعرات 22 دسمبر 2016 18:08
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ صوبائی ٹیکسوں کی تعداد وفاقی ٹیکسوں سے کہیں زیادہ ہے لہذا کاروباری برادری اپنی اپنی حکومتوں کے ساتھ یہ مسئلہ اٹھائے۔ انہوں نے لاہور چیمبر کے وفد کو آگاہ کیا کہ چین پاکستان اکنامک کاریڈور کے لیے صرف مشینری اور آلات کی ڈیوٹی فری درآمد کی اجازت ہے۔
38بی کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ ٹیکس عملے کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تاجر برادری کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آئیں، ایف بی آر تاجروں کو اپنا شراکت دار سمجھتا ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کردار سہولیاتی ہونا چاہیے مگر صورتحال برعکس ہے۔ ٹیکس سسٹم پیچیدہ اور مشکل ہے جس کی وجہ سے ٹیکس دہندگان کو مشکلات کا سامنا ہے، ٹیکسوں کی تعداد اور شرح دونوں میں کمی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس ماہانہ کے بجائے سہ ماہی بنیادوں پر وصول کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اکنامک کاریڈور کے لیے مقامی صنعت کو ترجیح دی جائے۔ عبدالباسط نے کہا کہ سیلز ٹیکس ایکٹ 1990کے سیکشن 38بی کا غلط استعمال ہورہا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو اس جانب توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے بینک اکائونٹس تک رسائی کسٹم ویلیو اور ریفنڈ میں تاخیر کے معاملات پر اظہار خیال کیا۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر محمد ناصر حمید خان نے کہا کہ حکومت سمگلنگ پر قابو پانے کے لیے بارڈرز پر چیکنگ کا نظام بہتر کرے ، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ بھی سمگلنگ کی ایک بڑی وجہ ہے جس پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ افغانستان کو وہ خام مال اور اشیاء درآمد کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ان اشیاء پر ڈیوٹیاں اور ٹیکس کم کیے جائیں جو سمگلنگ کے لیے کشش رکھتی ہیں، اس طرح ان اشیاء کی قانونی درآمد کی حوصلہ افزائی ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.