پاک چین دوستی تاریخی ،خطے میں اہمیت کی حامل ،سی پیک کی کامیابی سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ، محمد ایاز جوگیزئی

جمعرات 22 دسمبر 2016 18:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ /واسا نواب محمد ایاز خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی تاریخی او رخطے میں اہمیت کے حامل ہے سی پیک کی کامیابی سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا قلعہ سیف اللہ پاکستان اور افغانستان کا گیٹ وے مانا جا تاہے وفاق کو چاہئے کہ قلعہ سیف اللہ کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اسے انڈسٹریل زون قرار دے جاری بیان میں صوبائی وزیر نے کہاکہ قدرت نے پاکستان کو بیش بہا وسائل سے نوازا سی پیک سے پاک چین دوستی ایک نئے دور میں داخل ہوگی وفاقی حکومت کو چاہئے کہ قلعہ سیف اللہ جو قدرتی معدنیات سے مالامال ہے اس کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے سی پیک میں اسے انڈسٹریل زون قرار دے تاکہ اس سے ملک اور علاقے کو زرمبادلہ ملے صوبائی وزیر نے سی پیک میں آنے والے تمام علاقوں کے سرکردہ رہنماوں اور عوام پر زور دیا کہ وہ اس پروجیکٹ کی کامیابی میں اپنا انفرادی او راجتماعی کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

تاکہ ملک دشمن عناصر جنہیں یہ منصوبہ ہضم نہیں ہورہا ہے ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں اور صوبہ ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہوسکے ۔انہوںنے پشتون عوام خصوصاً نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم پر خصوصی توجہ دیں تاکہ آنے والے دور میں قابلیت سے اپنا لوہا منوائیں اور صوبے کی تعمیر وترقی میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کا ر لاتے ہوئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :