خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق (کل) نومنتخب صوبائی وزرا، لارڈ مئیر اور ڈپٹی مئیروں کے اعزاز میں استقبالیہ دینگے

جمعرات 22 دسمبر 2016 18:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق اور وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کل بروز ( جمعہ ) کو نومنتخب صوبائی وزرا، لارڈ مئیر اور ڈپٹی مئیروں کے اعزاز میں استقبالیہ دیں گے۔

(جاری ہے)

استقبالیہ تقریب میو گارڈنز میں دوپہر دو بجے منعقد ہو گی جس میں مسلم لیگ (ن)کے مرکزی قائدین بھی شرکت کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :