پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام (آکل) حلب ، برمااور کشمیر کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کیخلاف یوم احتجاج منایا جائے گا

جمعرات 22 دسمبر 2016 18:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام کل بروز (جمعہ ) کو ملک بھر میں حلب ، برمااور کشمیر کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کیخلاف یوم احتجاج منایا جائے گا۔حلب برما اور کشمیر کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر عالمی دنیا نے مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اپنے ایک بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حلب اور برما میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے ۔عالم اسلام کو مظلوم مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کیخلاف متحد ہوکر عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ،روس یورپی ممالک کی سرپرستی میں حلب کے مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا۔ برما کے مسلمانوں کا قتل عام برما کی حکومت کی نگرانی میں کیا جارہا ہے ۔پاکستانی قوم آج ملک بھر میں حلب اور برما میں ہونے والے مظالم اور عرب اور اسلامی ممالک میں بیرونی مداخلتوں کیخلاف بھر پور احتجاج منائے گی۔

متعلقہ عنوان :