آزاد کشمیر کے عوام کو بااختیار اور باوسائل بنانے کیلئے حکومت آزاد کشمیر کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے ، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ

جمعرات 22 دسمبر 2016 18:01

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ اہل کشمیر ہمارے وجود کا حصہ ہیں کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ آزاد کشمیر کے عوام کو بااختیار اور باوسائل بنانے کیلئے حکومت آزاد کشمیر کی حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کریگی ۔

سپریم کورٹ بار آزاد کشمیر کی لائبریری کے لئے وافر فنڈز مہیا کرینگے اور آزاد کشمیر کا دورہ کرکے وکلاء تنظیموں اور قائدین سے ملاقات کرکے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں گے ۔ گورنر پنجاب آزاد کشمیر سپریم کورٹ بار کے وفد سے گفتگو کررہے تھے ۔ وفد صدر سپریم کورٹ بار آزاد کشمیر نشاط کاظمی ، سیکرٹری جنرل راجہ شجاعت ، ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی محترمہ راحت فاروق ایڈووکیٹ اور دیگر پر مشتمل تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر موجودہ حالات میں تحریک آزادی کشمیر کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے امور زیر بحث لائے گئے ۔ آزاد کشمیر سپریم کورٹ بار کی طرف سے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی طرف سے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے جاندار اور دوٹوک موقف کا بھرپور خیر مقدم کیا گیا اور وزیراعظم پاکستان کی طرف سے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے خدمات کو سراہا گیا اس موقع پر سپریم کورٹ بار آزاد کشمیر نے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کو آزاد کشمیر کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی ۔

اس موقع پر راحت فاروق ایڈووکیٹ نے گورنر پنجاب کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری عوامی مزاحمتی تحریک اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ چا ئنہکے تعا ون سے ملنے و الے پر اجکیٹ کے ذریعے مظفرآباد شہر کو بہتر بنا نے کی کو ششیں کی ہیں۔