مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت ضلع نگر کی تعمیر و تر قی میں خصو صی دلچسپی لے رہی ہے،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

جمعرات 22 دسمبر 2016 17:59

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت ضلع نگر کی تعمیر و تر قی میں خصو صی دلچسپی لے رہی ہے، نگر میں جا ری تر قیا تی منصو بوں سمیت پا رٹی معا ملا ت کا جا ئز ہ لینے کے لئے عنقر یب نگر کا دورہ کر و نگا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ ن ضلع نگر کے جنرل سیکرٹری حاجی قر بان علی اور پاکستان مسلم لیگ حلقہ نمبر 4 نگر کے حید ر حاجی محمد اسحاق سے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ضلع نگر سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگی کا رکنوں اور راہنمائوں کی شبا نہ روز محنت کی وجہ سے مسلم لیگ ن نگر میں پوری طر ح فعال ہو چکی ہے ، وزیر اعظم پاکستان محمد نو ا ز شریف نے نگر کو ضلع کا درجہ دی کر عوام کے دل جیت لئے ہیں اور ضلع کی تعمیر و تر قی کے لئے صوبائی حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی ۔ اس موقع پرمسلم لیگ ن ضلع نگر کے عہد یداروں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو ضلع نگر کے دورے کی دعوت دی، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے جلد ضلع نگر کا دورہ کر نے کی یقین ۔

متعلقہ عنوان :