ْ غیر ملکی قر ضوں کی وجہ سے پاکستان ’’مقروضستان ‘‘میں تبدیل ہو رہا ہے ‘ چوہدری محمدسرور

ملک میں ہر3 خاندانوں میں سی2کے پاس خوراک کی ہے ‘ہر پاکستانی1لاکھ20ہزار سے زائد کا مقر وض ہو چکا ہے جو غر یب عوام کے ساتھ ظلم کی انتہائی ہے‘ پاکستان میں پہلے ہی غر بت اور مہنگائی جیسے مسائل آسمان کو چھو رہے ہیںُگفتگو

جمعرات 22 دسمبر 2016 17:58

ْ غیر ملکی قر ضوں کی وجہ سے پاکستان ’’مقروضستان ‘‘میں تبدیل ہو رہا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ غیر ملکی قر ضوں کی وجہ سے پاکستان ’’مقروضستان ‘‘میں تبدیل ہو رہا ہے ‘ ملک میں ہر3 خاندانوں میں سی2کے پاس خوراک کی ہے ‘ہر پاکستانی1لاکھ20ہزار سے زائد کا مقر وض ہو چکا ہے جو غر یب عوام کے ساتھ ظلم کی انتہائی ہے۔ اپنے ایک بیان میں سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملک میں غر بت کے ہاتھوں تنگ آکر غر یب عوام خود کشیاں کر رہے ہیں اور ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کا سیلاب آیا ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں عام آدمی سے ٹیکس لیکر حکمران ملک میں سر مایہ کاروں کو نوازنا کسی بھی صورت ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک میں غر بت مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل کو حل کر کے عام آدمی کی مشکلات کو ختم کر یں مگر بد قسمتی سے حکمران عوام کی زندگی میں ترقی اور خوشحالی لانے کی بجائے انکو مزید مسائل کا شکار کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلے ہی غر بت اور مہنگائی جیسے مسائل آسمان کو چھو رہے ہیں ان حالات میں غیر ملکی قر ضوں میں دن بد ن اضافہ ملک اور قوم کیساتھ ظلم کی انتہائی ہے اس کو فوری بند ہونا چاہیے اور غیر ملکی قر ضے لینے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :