قومی احتساب بیورو کرپٹ عناصر کے لئے شیلٹرہاوس بن چکا ہے ‘میاں مقصوداحمد
․مالیاتی اداروں سے 280ارب روپے کے قرضے معاف کراناتشویشناک امرہے ‘منصورہ میں پاکستان پولیٹکل رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو
جمعرات 22 دسمبر 2016 17:56
(جاری ہے)
توانائی بحران کے باعث روزگار کے مواقع ختم ہوکر رہ گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ملک میں بلاتفریق احتساب ناگزیر ہوچکا ہے۔کرپٹ عناصر جہاں کہیں بھی ہیں ان کاقلع قمع ضروری ہے۔پاکستان کے مالیاتی اداروں سی1971سی2010کے دوران سیاستدانوں سمیت9لاکھ12ہزارپاکستانیوںنے 280ارب90کروڑ30لاکھ روپے سے زائد کے قرضے معاف کرائے گئے جس کی اصل رقم123ارب78کروڑ40لاکھ اورسود56ارب11کروڑ30لاکھ شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ پانامالیکس میں آف شور کمپنیوں کے زریعے بیرون ملک اربوںروپے کی خطیر قومی سرمایے کوبغیر ٹیکس لگانے والوں اور قرضہ معاف کرانے والوں کو ہرگز نہیں چھوڑنا چاہئے۔اب وقت آگیا ہے کہ ملکی دولت لوٹنے والوں کا احتساب کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی پورے ملک سے کرپشن کاخاتمہ چاہتی ہے۔ہماری کرپشن فری پاکستان تحریک بھرپور طریقے سے جاری رہے گی۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نوازشریف کوسیاسی جلسوں کی بجائے احتساب کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کار لانی چاہئیں۔میاں مقصود احمد نے مزیدکہاکہ اگر ملک سے کرپشن کاخاتمہ کرنا ہے تو حکمرانوں کواپنے حقیقی اثاثے قوم کے سامنے ظاہر کرنا ہوں گے بصورت دیگر عوامی احتجاج کاسلسلہ نہیں رک سکے گا۔انہو ن نے کہا کہ امریکہ اور یورپی ممالک کے اشارہ آبرو پر حکومت دینی جماعتوں اور مدارس کے خلاف گھیرا تنگ کر رہی ہے۔لیکن حکومت اپنے تمام تر ہتھکنڈوں کے باجود اس میں کامیاب نہیں ہو گی۔پاکستان کو سکولر اسٹیٹ نہیں بننے دیا جائے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.