مئیر‘ڈپٹی مئیراور چیئرمین ضلع کونسل کا انتخاب‘جنوبی پنجاب بھر میں مسلم لیگ(ن)کا کلین سویپ
نوید الحق آرائیں مئیرملتان‘دیوان عباس بخاری چیئرمین ضلع کونسل ملتان منتخب مظفرگڑھ میں عمرخان گوپانگ،ڈی جی خان میںعبدالقادر کھوسہ ‘بہاولپور میں شیخ دلشاد،لودھراں میںراجن سلطان ‘رحیم یارخان میں اظہر لغاری‘خانیوال میں رضاجعفر،راجن پورمیں سردارجگن خان ‘چیئرمین ضلع کونسل منتخب بہاولپور میں مئیرکا انتخاب عقیل ہاشمی اور ڈی جی خان میں شاہدحمید چانڈیہ نے جیت لیا لیگی کارکنوں کا کامیابی پرجشن،مٹھائیاں تقسیم ،ڈھول کی تھاپ پررقص
جمعرات 22 دسمبر 2016 17:56
(جاری ہے)
چیئرمین ضلع کونسل ملتان کی142میں سی139 ووٹ کاسٹ ہوئے۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ضلع کونسل چئیرمین کیلئی136 ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا جبکہ کل 142 ووٹرز میں ایک ووٹر نااہل اور ایک جاں بحق ہو چکا ہے۔ڈی جی خان میونسپل کارپوریشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوارشاہد حمیدچانڈیہ 14ووٹ لیکرمیئر اورشیخ اسرارڈپٹی میئرمنتخب ہوگئے جبکہ ان کے حریف آزاد امیدوار نے عمران شاہ نے 12ووٹ لئے،ضلع کونسل ڈی جی خان میں بھی مسلم لیگ (ن) نے میدان مارلیا۔مسلم لیگ(ن)کے سردار عبدالقادر کھوسہ 106 ووٹ لیکرچیئرمین ضلع کونسل منتخب ہوگئے۔بہاولپور میں مسلم لیگ(ن) کے عقیل ہاشمی میئر،ملک منیر ڈپٹی میئر منتخب ہوگئے، ضلع کونسل کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کے شیخ دلشاد64ووٹ لیکرچئیرمین ضلع کونسل منتخب ہوگئے ۔مظفرگڑھ میں مسلم لیگ (ن) عمرخان گوپانگ 117 ووٹ لیکر ضلع کونسل کے چیئرمین بن گئے۔رحیم یارخان میں مسلم لیگ( ن)کے اظہر لغاری کامیاب ہوئے اور پیپلزپارٹی کے رہنما مخدوم احمد محمود کے بیٹے کوشکست دے دی۔لودھراں ،مسلم لیگ(ن)کے راجن سلطان پیرزادہ76ووٹ لیکر چئیرمین ضلع کونسل منتخب ہوگئے ۔خانیوال میں مسلم لیگ(ن)کے رضاجعفر127ووٹ لیکر چئیرمین ضلع کونسل منتخب ہوگئے جبکہ راجن پور میں بھی مسلم لیگ(ن)کے سردارجگن خان کامیاب قرار پائے۔دریں اثناء مسلم لیگ(ن)کے کارکنوں نے بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں بھی اپنے امیدواروں کی شاندارکامیابی پرجشن منایا۔میونسپل کارپوریشن ملتان میں چوہدری نوید الحق آرائیں کے کامیابی پرکارکنوں نے رضا ہال کے باہرانہیں کندھوں پراٹھالیا ،اس موقع پرسابق صوبائی وزیرچوہدری عبدالوحیدآرائیں اورنو منتخب مئیرچوہدری نوید الحق آرائیں کی قیادت میں بڑی جشن ریلی نکالی گئی ۔اس موقع پر مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔کارکنوں نے بھنگڑے ڈالے جبکہ ڈھول کی تھاپ پررقص کیاگیا۔مزید قومی خبریں
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.