جمعیت اسلامی انقلاب کا ہراول دستہ ہے انہیں اپنے دروازے سب کے لیے کھلے رکھنا چاہئیں ،میاں محمد اسلم

جمعیت طلبہ نے ہر محاذ پر طلبہ کے حقوق کی بات کر تے ہو ئے تمام شعبوں کو تربیت یافتہ افراد فراہم کیے ہیں،یورپ و ایشیا کی بڑی بڑی یونیورسٹیوں کی پیشانیوں پر پاکستانی نوجوانوں کے نام جگمگا رہے ہیں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام قومی ٹیلنٹ ایکسپو کے افتتاح کے موقع پرخطاب

جمعرات 22 دسمبر 2016 17:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ و ہ درخت ہے جس نے ملک و قوم کو ہمیشہ سایہ دیاہے ، حکومت تعلیمی اداروں میں فوری طور پر طلبا یونیز پر پابندی ختم کرے اور ملک میں جمہوری اقدار کو پنپنے کاموقع دیا جائے ۔جمعیت کا تعلیمی اداروں میں طلبہ کی راہنمائی کے لیے نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد نو جوانوں کی صلا حیتوں کو فروغ دینے میں معاون ثا بت ہو ئی ہے ۔

انھوں نے کہا اسلامی جمعیت طلبہ نے ہر محاذ پر طلبہ کے حقوق کی بات کر تے ہو ئے تمام شعبوں کو تربیت یافتہ افراد فراہم کیے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام اسلام آباد میں قومی ٹیلنٹ ایکسپو کا افتتاح کر تے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر نا ظم اسلامی جمعیت طلبہ اسلام آباد راجہ عمیر ،گوہر رحمن اور دیگر بھی مو جو د تھے ۔

میاں محمد اسلم نے کہا ہمارے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے پا کستا نی طلبہ دنیا بھر میں تعلیمی ریکارڈ قائم کررہے ہیں یورپ و ایشیا کی بڑی بڑی یونیورسٹیوں کی پیشانیوں پر پاکستانی نوجوانوں کے نام جگمگا رہے ہیں ۔انھوں نے کہا آج پاکستان کے عوام بنیادی ضروریات سے محروم ہیں ،انہیں تعلیم صحت اور روز گار کی سہولتیں میسر نہیں ،پڑھے لکھے اور اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں پکڑے نوکری کی تلاش میںمارے مارے پھرتے ہیں لیکن انہیں درجہ چہارم کی ملازمت بھی نہیں ملتی جبکہ اقتدار پر قابض حکمرانوں کے رشتہ دار اعلیٰ ترین عہدوں پر براجمان ہیں ۔

انہوں نے کہا ظلم اور استحصال کا یہ نظام ختم کرنے کیلئے قوم کو اجتماعی جدوجہد کرنا پڑے گی اور تحریک پاکستان کے جذبہ سے دوبارہ ملک بھر کے گلی کوچوں میں تکمیل پاکستان کی تحریک کیلئے نکلنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :