عوام نے مسلم لیگ (ن) کی ترقیاتی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کیا‘منتخب نمائندوں پر عوام کی خدمت کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے

وزیراعظم نوازشریف کا بلدیاتی انتخابات میں نمایاں کامیابی پر پارٹی کو مبارکباد

جمعرات 22 دسمبر 2016 17:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے بلدیاتی انتخابات میں نمایاں کامیابی پر پارٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے مسلم لیگ ن کی ترقیاتی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کیا،منتخب نمائندوں پر عوام کی خدمت کرنے کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے پیغام میں وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہاکہ منتخب میئرز اور چیئرمین ضلع کونسلز عوامی مسائل بہتر طریقے سے حل کرسکیں گے،دنیا میں کوئی جمہوریت مقامی حکومتوں کے نظام کے بغیر بہتر عوامی خدمت نہیں کرسکتی،بہتر اور مضبوط پاکستان کیلئے عوام نے ہماری پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا،عوام کا بھرپور اعتما د ملنے پر اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتے ہیں،توقع ہے کہ منتخب نمائندے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت کرینگے۔

وزیراعظم نے پنجاب بھر میں پارٹی ورکرز،عہدیداروں اور ووٹرز کومبارکباد دی۔(خ م)