گذشتہ سال کے جاری تمام منصوبہ جات مکمل کئے جا چکے ہیں‘ آٹھمقام پل26 لاکھ روپے کٹھہ پیراں پل 10 لاکھ روپے‘ باڑیاں تربن گراری 5 لاکھ ‘رابطہ سڑکوں کے کاکام مکمل کئے جا چکے ہیں‘ فنی ملازمین نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے ۔ فندز کی کمی کے باوجود تائوبٹ میں وزیر اعظم پاکستان کے قیام کیلئے ریسٹ ہائوس کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے‘ نامساعد حالات میں ترقیاتی منصوبہ جات کو مکمل کیا ہے

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ منظور چغتائی کی میڈیا سے بات چیت

جمعرات 22 دسمبر 2016 17:52

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ منظور چغتائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سال کے جاری تمام منصوبہ جات مکمل کئے جا چکے ہیں۔ آٹھمقام پل26 لاکھ روپے کٹھہ پیراں پل 10 لاکھ روپے، باڑیاں تربن گراری 5 لاکھ روپے رابطہ سڑکوں کے کاکام مکمل کئے جا چکے ہیں۔ فنی ملازمین نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے ۔

فندز کی کمی کے باوجود تائوبٹ میں وزیر اعظم پاکستان کے قیام کے لئے ریسٹ ہائوس کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔ نامساعد حالات میں ترقیاتی منصوبہ جات کو مکمل کیا ہے ۔

(جاری ہے)

لیکن اس کے باوجود بلیک میلر مافیا پچاس یا سو روپے کے لئے بلیک میل کرنے کے لئے جھوٹا پروپیگنڈا اور بے بنیاد خبریں شائع کرواتا ہے۔ تمام صحافتی اداروں سے گذارش ہے کہ جو بھی منصوبہ جات منظور ہوئے ہیں اور زمین پر موجود ہیں اور انھیں ملاحظہ کیا جا سکتا ہے ۔

ضلع آٹھمقام آزاد کشمیر کاسب سے بڑا ضلع ہے۔ فائرنگ کے دوران بھی پروجیکٹ منیجرز پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کر کے دور دراز علاقوں میں کام کی نگرانی کے لئے جاتے ہیں۔ اس موقع پر وجیکٹ منیجر مرکز شاردہ محمد سلیم خان، پروجیکٹ منیجر مرکز آٹھمقام، اسٹنٹ انجینئر تابش عباسی موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :