حلقہ لچھراٹ کے سینئر راہنما عاشق مغل کو صوابدیدی عہدہ پرایڈجسٹ کیاجائے ‘ سردار ذ والقرنین مغل

جمعرات 22 دسمبر 2016 17:51

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء)مسلم لیگ (ن) گڑھی دوپٹہ کے راہنما سردار ذوالقرنین مغل نے کہاہے حلقہ لچھراٹ کے سینئر راہنما عاشق مغل کو صوابدیدی عہدہ پرایڈجسٹ کیاجائے ، عاشق مغل کی ایڈجسٹمنٹ سے لچھراٹ کی پسماندگی کاازالہ ہوسکتاہے ، حلقہ لچھراٹ کے کارکنوں کی خواہشات کے مطابق عاشق مغل کی ایڈجسٹمنٹ وقت کاتقاضاہے ،وزیراعظم آزادکشمیر کے کرپشن کیخلاف اقدامات لائق تحسین ہیں،ان خیالا ت کااظہار ن لیگ حلقہ لچھراٹ کے مرکزی راہنما سردار ذوالقرنین مغل نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حلقہ میں پسماندگی زور وں پر ہے ، عاشق مغل ایک سینئر اور متحرک کارکن ہیں جنہوں نے ن لیگ کی کامیابی کیلئے بیشمار کوششیں کی ہیں، اب ان کی ا یڈجسٹمنٹ کا وقت آن پہنچا ہے کارکنان قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ لیگی کارکن عاشق مغل کو صوابدیدی عہدے پر منتخب کرکے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کریں۔