پبلک سروس کمیشن جیسے قومی ادارے کی تشکیل نوکر راجہ فاروق حید ر نے قابل تحسین اقدام کیا ہے ،صاحب کردار اور باصلاحیت ممبران نامزد کیے گئے ہیں،اس سے اپنے مستقبل سے مایوس نوجوانوں کے لیے امید کی کرن پیدا ہوئی ہے

امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیرورکن قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 22 دسمبر 2016 17:48

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیروممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ پبلک سروس کمیشن جیسے قومی ادارے کی تشکیل نوکر راجہ فاروق حید ر نے قابل تحسین اقدام کیا ہے ،صاحب کردار اور باصلاحیت ممبران نامزد کیے گئے ہیں،اس سے اپنے مستقبل سے مایوس نوجوانوں کے لیے امید کی کرن پیدا ہوئی ہے،جماعت اسلامی نے بیس کیمپ میں نظام کی اصلاح اور کشمیرکی آزادی جیسے اہم مقاصد کی تکمیل کے لیے پارلیمانی رول حاصل کرنے کے لیے حکمت عملی بنائی تھی،اجتماعی فیصلوں کا احترام کیا جانا چاہیے،جماعت اسلامی نے نظام کی اصلا ح کشمیرکی آزادی کا جو ایجنڈادیا حکومت نے اس پراقدامات کیے،میرٹ کی بالادستی اور نظام کی اصلاح کے ذریعے عوام کو یلیف فراہم کیا جائے گا،ریڈفائونڈیشن نے اکیڈمک میدان میں لوہامنوایا ہے معاشرے کے سارے افراد جماعت کو شاباش دیتے ہیں،ان خیالات کا اظہارا نھوںنے جماعت اسلامی ضلع بھمبرکے اراکین جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اراکین جنرل نے امجد یوسف کو امیر ضلع منتخب کیا ہے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ این ٹی ایس کا نفاذ اورپبلک سروس کمیشن کی تشکیل سے حالات بہتری کی جانب گامزن ہوںگے،عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور ان کے مسائل حل کرنے کے لیے بیوروکریسی میں اچھے افراد کو آگے لاکر اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جارہاہے ،میرٹ کی بحالی اور بالادستی سے نظام ٹھیک ہوگا،اس جانب حکومت گامزن ہے،جماعت اسلامی اسمبلی میں بھرپور اپنا کردار ادا کررہی ہے ،انھوںنے کہاکہ اپنے منصوبہ عمل کے مطابق جماعت کے کام کو آگے بڑھائیں عوام تک دین کی دعوت پہنچائیں امکانات سے استفادہ کریں،کشمیرکی آزادی کے لیے جدوجہد کرنا ہمار ادستور ہدف ہے اس جانب بھی کام کو تیز کریں،سیزفائرلائن پر خاموشی عارضی ہے،نریندرمودی کسی بھی وقت کوئی بھی اقدام کرسکتے ہیں ا س کے لیے ہردم تیار رہنا ہوگا،رائے عامہ کومنظم کرنا ہوگاعوام میںشعور اور بیداری پیداکرنا ہوگی،کشمیرکی آزادی اور نظام کی اصلاح ہمارا بنیادی ہدف ہے۔