بلوچستان خزانہ اسکینڈل میں پلی بارگین ’’امانت و دیانت ‘‘ کے منہ پر طمانچہ ہے ‘ نیب عملی طور پرپاکستان میں کرپشن کی سرپرستی کرتا ہے۔نیب بڑے چوروں کو پاکیزگی کے پروانے جاری کرتا ہے، اور اس کی توجہ اپنا حصہ وصول کرنے پر ہوتی ہے

تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا بیان

جمعرات 22 دسمبر 2016 17:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان نعیم الحق نے بلوچستان خزانہ اسکینڈل میں پلی بارگین کو’امانت و دیانت کے منہ پر طمانچہ’ قرار دیا ہے۔سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کی پلی بارگین کی درخواست قبول کئے جانے پر پی ٹی آئی نیب پر پھٹ پڑی۔

(جاری ہے)

نعیم الحق نے ایک بیان میں کہا کہ میگا کرپشن اسکینڈل شفافیت اور امانت و دیانت کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب عملی طور پرپاکستان میں کرپشن کی سرپرستی کرتا ہے۔نیب بڑے چوروں کو پاکیزگی کے پروانے جاری کرتا ہے، اور اس کی توجہ اپنا حصہ وصول کرنے پر ہوتی ہے۔نعیم الحق نے کہا کہ وزیراعظم سے جواب طلبی کا مرحلہ آیا تو نیب’ بھیگی بلی بن کر فرار ہوگیا۔‘نیب کے شرمناک کردارکے بعد اسے فوری طور پر بند کردینا چاہیے۔