کراچی ‘بس کی ٹکر سے دو افراد جان بحق ‘3زخمی

جمعرات 22 دسمبر 2016 17:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) کراچی کے علاقے جمشید روڈ پر بس کی ٹکر سے دو افراد جان بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ چلنے والی بڑی بس موٹرسائیکلوں پرچڑھ دوڑی۔

(جاری ہے)

حادثے میں دو افرادجان سے گئے جبکہ تین زخمی ہوگئے۔حادثے کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔بس ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی۔وہاں موجود لوگوں نے بس کو آگ لگانے کی کوشش بھی کی۔پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا۔ زخمیوں اور لاشوں کوسول اسپتال منتقل کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :