قرضہ سکیم کے 99فیصد نتائج حاصل ہوئے ہیں،قرضہ سکیم کا مقصد پسے ہوئے طبقے کو پائوں پر کھڑا کرنا ہے،پاکستانی محصولات میں گذشتہ تین برس میں 60فیصد اضافہ ہوا،لوڈشیڈنگ میں واضح کمی آئی ہے،شہروں میں تین جبکہ دیہات میں چار گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز 34ارب سے بڑھا کر 117ارب روپے کردیئے،حکومتی اقدامات کے سبب غربت کی شرح میں کمی آئی ہے

وفاقی وزیرخزانہ سینیٹراسحاق ڈار وزیراعظم کی بلاسود قرض سکیم کے حوالے سے تقریب سے خطاب

جمعرات 22 دسمبر 2016 17:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قرضہ سکیم کے 99فیصد نتائج حاصل ہوئے ہیں،قرضہ سکیم کا مقصد پسے ہوئے طبقے کو پائوں پر کھڑا کرنا ہے،پاکستانی محصولات میں گذشتہ تین برس میں 60فیصد اضافہ ہوا،لوڈشیڈنگ میں واضح کمی آئی ہے،شہروں میں تین جبکہ دیہات میں چار گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز 34ارب سے بڑھا کر 117ارب روپے کردیئے،حکومتی اقدامات کے سبب غربت کی شرح میں کمی آئی ہے۔

وہ جمعرات کو وزیراعظم کی بلاسود قرض سکیم کے حوالے سے تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے 42لاکھ لوگوں کوسہولت فراہم کی ہے،قرض سکیم 44اضلاع اور 427یونین کونسلوں میں جاری ہے،ساڑھے پانچ ارب روپے کے قرضے دیئے گئے اور اتنی ہی وصولی ہوئی،قرضہ سکیم 99فیصد نتائج حاصل ہوئے ہیں،قرضہ سکیم کا مقصد خواتین کو بھی بااختیار اور باوقار بناتا ہے،قرضہ سکیم کا مقصد پسے ہوئے طبقے کو پائوں پر کھڑا کرنا ہے،وزیراعظم کی بلاسود قرضہ سکیم سے ڈھائی لاکھ خاندانوں کو فائدہ ہوا ،پاکستانی محصولات میں گذشتہ تین برسوں میں 60فیصد اضافہ ہوا،قرض لینے کی شرح میں 50فیصد کمی آئی ہے۔

(جاری ہے)

اسحا ق ڈار نے کہا1999میں ہماری حکومت ختم کی گئی تو لوڈشیڈنگ کا نام و نشان نہ تھا،لوڈشیڈنگ میں واضح کمی آئی ہے،شہروں میں تین جبکہ دیہات میں چار گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے،حکومت نے غیر ترقیاتی اخراجات میں 30سی40 فیصد کمی کی،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز 34ارب سے بڑھا کر 117ارب روپے کردیئے،حکومتی اقدامات کے سبب غربت کی شرح میں کمی آئی ہے۔(خ م)

متعلقہ عنوان :