بلوچستان کی27اضلاع میں 3روزہ انسداد پولیو مہم ختم ،کوئٹہ،قلعہ عبداللہ اور پشین میں مہم میں دو دن کی توسیع کردی گئی

جمعرات 22 دسمبر 2016 17:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) بلوچستان کی27اضلاع میں 3روزہ انسداد پولیو مہم ختم ہوگئی جبکہ کوئٹہ،قلعہ عبداللہ اور پشین میں مہم میں دو دن کی توسیع کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایمرجنسی آپریشن سینٹر حکام کے مطابق پیر کیروز صوبے کی27اضلاع میں مہم شروع کی گئی، اس دوران ان 27اضلاع میں مہم کا90فیصدسیزائد ہدف حاصل کرلیاگیا۔آج ان اضلاع میں ویکسی نیشن سے رہ جانیوالے بچوں کو کور کیاجارہا ہے۔ادھر کوئٹہ،پشین اور قلعہ عبداللہ میں مہم میں دو دن کی توسیع کی گئی ہے،تینوں اضلاع میں مہم کل جمعہ کیروز بھی جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :