طلبا و طالبات اور اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں لاہور کا مطالعاتی دورہ

جمعرات 22 دسمبر 2016 17:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) اقبال ماڈل ہائی سکول‘ عثمان بلاک بارہ دری روڈ‘ بیگم کوٹ شاہدرہ‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے پی آر ایکسز کالج آف آرٹس اینڈ سائنسز لیڈی گریفن کیمپس‘ لاہور‘ جامعہ تجوید القرآن نورانی جامع مسجد‘ صدر بازار‘لاہور کینٹ‘دی گرامر سکول‘ جی ٹی روڈ‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ فتح گڑھ‘لاہور‘دی لاجک اسلامک ٹرسٹ سکول‘ فتح گڑھ‘لاہور‘ گورنمنٹ اسلامیہ جونیئر ماڈل سکول‘ شیرانوالہ گیٹ‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جونیئر ماڈل مڈل سکول‘ مستی گیٹ‘لاہور گیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد461تھی۔

متعلقہ عنوان :