یونیسف کے مالی تعاون سے پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کا ابتدائے بچپن کی تعلیم کے منصوبے کی ٹریننگ جاری

اس منصوبے کا مقصد بچوں کی حاضری برقرار رکھنا اور تعلیم کے خوف سے سکول چھوڑنے کی شرح میں کمی لانا ہے ‘طارق محمود

جمعرات 22 دسمبر 2016 17:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) یونیسف کے مالی تعاون سے پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے ابتدائے بچپن کی تعلیم کے منصوبے سے وابستہ 105پارٹنرسکولوںکی ٹریننگز 19دسمبر سے جاری ہیں ۔نیشنل ایجوکیشن ایکویپمنٹ سنٹر کے اشتراک سے پیف نے ای سی ای کٹس تیار کروائی ہیں ۔ان ایسی ای کٹس میں ایبیکس،پپٹ تھیٹر کٹ،سینڈ کٹ،نمبر کٹ اور کلاک کرین سیٹ موجود ہے جو تمام سکولوں کو فراہم کی گئی ہیں۔

یہ ٹریننگ ان17ماہر ماسٹر ٹرینرز کے توسط سے کروائی جا رہی ہے جنھیںقبل ازیں ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ لاہورمیں ابتدائے بچپن کی تعلیم کے مختلف اہم پہلوئوںپر جامع آگاہی دی گئی تھی ۔اس ابتدائے بچپن کی تعلیم کے منصوبے کے پانچ اضلاع میں لاہور کے 10،رحیم یار خان کی30،راجن پور کے 30، جھنگ کے 30 اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 5پیف پارٹنرسکول شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مذکورہ ٹریننگ میںہر پارٹنر سکول میں سے تین افراد کاگروپ شرکت کرے گا۔جس میں ایک ہیڈ ٹیچر،ایک ٹیچر اور ایک نگہدار/کیئر گور موجود ہوں گے جو کہ واپس جا کر باقی سٹا ف کو ٹریننگ دیں گے۔اس ٹریننگ کا دورانیہ10 دن ہوگا۔ٹریننگ کا یہ سلسلہ 19دسمبر سے شروع ہو کر 13جنوری تک جاری رہے گا۔ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے مینجنگ ڈائریکٹر طارق محمود کے نے آج لاہور کے ابتدائے بچپن کی تعلیم کے مراکز کا دورہ کیا۔

پیف کے اکیڈمک ڈویلپمنٹ یونٹ کی ڈائریکٹر عائشہ نعمان بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ماسٹر ٹرینرخضرمحمود نے بتایا کہ اس مرکز میں پانچ سکولوں کے 15شرکاء موجود ہیں۔ ٹریننگ کی غرض سے کلاس روم کو چھ کارنر میں تقسیم کیا گیاہے ، جن میںہوم،لائبریری،سائنس،میتھ،آرٹس اور لینگوئج کارنر بنائے گئے ہیں۔ہوم کار نر میںبچوں کے لنچ بکس رکھے گئے ہیں، جہاں ان کو ہاتھ دھونے ،صاف ستھرا رہنے اور وقت پر کھانے کی تربیت دی جاتی ہے اورلائبریری کارنر میں بچوں کے لیے کہانیوں اور نظموں والی کتابیںمہیا کی گئی ہیں۔

اسی طرح سائنس کارنر میں سائنسی ماڈلز اور میتھ کارنر میں گنتی اور ہندسو ں کی پہچان کے ماڈلز رکھے گئے ہیں۔لینگوئج کارنر میں حروف تہجی سے متعارف کروانے کے لیے پھل اور کھلونے موجود ہیں۔ایم ڈی طارق محمود نے ٹریننگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائے بچپن کی تعلیم کا بہت بڑا مقصد بچوں کی حاضری سکول میں برقرار رکھنا ہے ،جس کے لیے بچوں کی سوچ سے ٹیچر کی مار پیٹ کے خوف کاخاتمہ کرکے بچوں کو کھیلوں میں مشغو ل رکھنااور تعلیم کا شوق پیدا کرنا ہے۔اس امر سے طالب علموں کی تعلیم مکمل کیے بغیر سکول چھوڑنے کی شرح میںکمی واقع ہوگی۔آخر میں ایم ڈی پیف نے امیدظاہر کی کہ اساتذہ اس ٹریننگ میںباقاعدگی سے شرکت کر کے اس منصوبے کو کامیاب بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :