صوبائی وزیر اوقاف کا جامعہ نعیمیہ کادورہ،ڈاکٹر راغب نعیمی سے ملاقات

امن کیلئے ریاستی اداروں سے ہرممکن تعاون جاری رکھیں گے‘ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ راغب حسین نعیمی معاشرے میں اخوت وبھائی چارے اوررواداری کلچر کے فروغ کیلئے علماء کردار کریں ہیں‘زعیم قادری

جمعرات 22 دسمبر 2016 17:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) صوبائی وزیراوقاف محمدزعیم قادری نے گزشتہ روز جامعہ نعیمیہ کے دورہ کیا۔جہاں پر ناظم جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے ان کے استقبال کیا۔اورجامعہ نعیمیہ کی تعلیمی ،تبلیغی اورفلاح سرگرمیوںبارے معلومات دیں۔اس موقع پرمفتی انتخاب احمد نوری،مفتی محمدعمران حنفی،محمدفاروق امیر،مفتی بلال فاروق نعیمی اورحافظ محمدسلیم نعیمی نے بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر اوقاف نے ڈاکٹرفراز نعیمی شہید کے مزارپرحاضری کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر فراز نعیمی شہید کی دینی ،ملی اورقومی خدمات لائق تحسین ہیں۔شہید پاکستان دہشت گرد کیلئے خوف کے علامت تھے۔حق گوئی ان کی پہچان تھیں۔ ناموس رسالت تحفظ اور پاکستان کااستحکام ان کی زندگی کامشن تھا۔

(جاری ہے)

ضرورت اس امرکی ہے کہ علما ان کے مشن کے آگے بڑھاتے ہوئے معاشرے میں اخوت وبھائی چارے اوررواداری کلچر کے فروغ کیلئے اپنا قومی اوردینی فریضہ سرانجام دیں۔

علماء کردار معاشرے کیلئے رول ماڈل ہوناچاہیے۔اس موقع پر ناظم جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی کہاکہ دین اسلام کااحیاء اورتعلیم کافروغ ہمارا مشن ہے۔امن کیلئے ریاستی اداروں سے ہرممکن تعاون جاری رکھیں گے۔دینی مدارس رشد وہدایت کے سرچشمہ اورعلم وحکمت کے مراکز ہیں۔

متعلقہ عنوان :