․آئندہ بجٹ میں سرکاری و نیم سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 150 فیصد اضافہ کا اعلان کیا جائے ‘ واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین

ملازمین کو رہائش کی بنیادی سہولت اسمبلی کے ارکان کی طرح مفت مہیا کی جائیں، محکمہ بجلی واپڈا میں تعینات سب انجینئروں کے لئے پے سکیلز نمبر15 سے 16 مقرر کیے جائیں اور اٴْن کے لئے دیگر ٹیکنیکل ملازمین کی طرح سکلڈ الائونس منظور کیاجائے‘ قرار داد

جمعرات 22 دسمبر 2016 17:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) وفاقی اور صوبائی حکومتیں آئندہ سالانہ بجٹ میں قانون ساز اسمبلی کے ارکان کی طرح موجودہ مہنگائی کے پیش نظر سرکاری ، نیم سرکاری ، خود مختار اداروں، نجی صنعتی اور کمرشل اداروں میں تعینات ملازمین کی تنخواہوں میں 150 فیصد اضافہ کا اعلان کریں اور اٴْنہیں رہائش کی بنیادی سہولت اسمبلی کے ارکان کی طرح مفت مہیا کرے ، محکمہ بجلی واپڈا میں تعینات سب انجینئروں کے لئے پے سکیلز نمبر15 سے 16 مقرر کیے جائیں اور اٴْن کے لئے دیگر ٹیکنیکل ملازمین کی طرح سکلڈ الائونس منظور کیاجائے۔

(جاری ہے)

یہ مطالبات بمقام بختیار لیبرہال لاہور میں محکمہ بجلی کے لائن سپرنٹنڈنٹ وسب انجینئر عملہ کی کانفرنس آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیراہتمام ایک قرار داد کے ذریعے کیئے گئے جس کی صدارت بزرگ مزدور راہنماء خورشیداحمد جنرل سیکرٹری یونین ہذا نے کی اس کانفرنس کو چوہدری محمد یونس کمبوہ،مسعود قریشی چیئرمین، محمد طارق، زاہد کمال، رانا محمد اکرم ،ذوالقرنین شاہ ودیگر نمائندگان یونین نے خطاب کیا- اس کانفرنس میں ایک اور قرار داد کے ذریعے ملک کے پالیسی ساز نمائندگان سے پٴْرزور مطالبہ کیاگیا کہ وہ جنگی بنیادوں پر پاکستانی عوام ، صنعت، تجارت اور زراعت کو سستی بجلی مہیا کرائے اور پانی کی ضروریات میںدن بدن اضافہ کے پیش نظر قومی وسائل سے ہائیڈل پاور اسٹیشن اور ڈیموں کی تعمیر پر صرف کریں اور ملک میں قومی اقتصادی پالیسی اپنا کر ملک کے جاگیردار ، سرمایہ دار اوربڑے تجارتی طبقہ اور سیاستدانوں پر ٹیکس وصول کرکے ہر بچے اور بچی کو بامقصد مساوی تعلیم اورہرپاکستانی شہری کو معیاری علاج معالجہ کی سہولت اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی یقینی بنائیں اور سماج میں امیر وغریب کے مابین بے پناہ فرق اور اجارہ داری و جاگیرداری کے فرسودہ نظام میں دور رس اصلاحات کا نفاذ کری-

متعلقہ عنوان :