پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی نے رواں سال مجموعی طور پر 74378ء کیسز کے نتائج مرتب کئے ‘ رپورٹ

جمعرات 22 دسمبر 2016 17:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی کی رواں سال کی کارکردگی کی رپورٹ سامنے آ گئی جس میں کیسز کو کامیابی سے حل کرنے کی شرح تسلی بخش رہی ۔ رپورٹ کے مطابق کرائم سین یونٹ کے 440کیسز آئے اور ان تمام کو حل کر کے ان کی رپورٹ مرتب کی گئی ،پولی گرافک یونٹ کے 164میں سے 157کیسز کو حل کیا گیا ، آڈیو وژول کے 248کیسز میں سے 263کیسز حل کئے گئے جن میں سال 2015ء کے زیر التوائے کیسز بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

فنگر پرنٹس کے 850کیسز میں سے 766کیسز کے نتائج مرتب کئے گئے ، ٹیکسلوجی یونٹ کے 3918کیسز میں سے 3733کو حل کیا گیا ، نارکوٹکس کے 19501میں سے 18920کی رپورٹ مرتب کی گئی ،کوئسچن ڈاکومنٹس یونٹ کے 419میں سے 322کیسز کے نتائج مرتب کئے گئے ۔ ڈی این اے اور سیرالوجی کے 1025میں سے 974کیسز کو حل کیا گیا ، پتھالوجی یونٹ کے 2637میں سے 1710کیسزکے نتائج مرتب کئے گئے ، فائر آرمز ٹول مارکس کے 14296میں سے 11587کے نتائج مرتب کئے گئے ، کمپوٹر فورینزک یونٹ کے 291میں سے 289کیسز حل ہوئے ۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال فورینزک ایجنسی نے مجموعی طور پر 74378ء کیسز کے نتائج مرتب کئے جن میں 2015ء کے کچھ زیر التواء کیسز بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :