ہنڈی کا کاروبار کرنیوالا ملزم گرفتار ،20 لاکھ کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی

ملزم افغانستان چین اور دبئی میں غیر ملکی اور ملکی کرنسی بھجوانے میں ملوث ہے‘ ایف آئی اے حکام

جمعرات 22 دسمبر 2016 17:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) ایف آئی اے نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ہنڈی کا کاروبار کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضے سے 20 لاکھ کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے جاپان سینٹر کوپر روڈ پر ہنڈی کا کاروبار کرنے والے ملزم بہادر علی کو گرفتار کیا ۔ایف آئی اے نے ملزم کے قبضے سے 20 لاکھ سے زائد کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی بر آمد کر لی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزم افغانستان چین اور دبئی میں غیر ملکی اور ملکی کرنسی بھجوانے میں ملوث ہے۔