صوبائی وزیر محنت راجہ اشفاق سرور کی زیر صدارت ا جلاس ،تمام ڈائریکٹوریٹس کی ریکوری پر تفصیلی بریفنگ

جمعرات 22 دسمبر 2016 17:11

لاہور۔22 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء)صوبائی وزیر محنت وانسانی وسائل راجہ اشفاق کی زیر صدارت تمام ڈائریکٹوریٹس کی ریکوری اور پچھلے چا ر مہینے کی پروگریس رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیاگیا،اجلاس میں وزیر محنت کو بتایا گیاکہ 70ہزار نئے ورکرز کو رجسٹرڈ کیاگیاہے اور 851یونٹس کو بھی کور کیا گیا ہے،اس طرح مجموعی طو رپر تقریباً ساڑھے 4لاکھ ورکرز کو رجسٹرڈ کر دیاگیاہے،صوبائی وزیر محنت نے رپورٹ کاجائزہ لیتے ہوئے تنبیہ کی مجھے 100فیصد پرفارمنس چاہیے اوراس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،ہر افسر کو اپنا ٹارگٹ ہر قیمت پر پوراکرنا ہوگا جو اچھی کارکردگی دکھائے گا اس کو ایوارڈ دیا جائے گا او رجوافسر اپنا ٹارگٹ پورا نہیں کرے گا اس کے ساتھ سختی سے پیش آیاجائے گا،مزید برآں انہوں نے کہاکہ ساری کی ساری ٹرانسفر او رپوسٹنگ پرفارمنس بیسڈ ہوں گی تاکہ اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کو جزا دی جاسکے اور ان کی حوصلہ افزائی کی جاسکے،اس موقع پر صوبائی وزیر محنت اور انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے کہاکہ جن جن افسران نے ا پنا ٹارگٹ پورا نہیں کیا ا ن کی جواب طلبی کی جائے تاکہ وہ اپنی پوزیشن کو واضح کر سکیں،اس موقع پر کمشنر منصورقادر بھی موجود تھے۔