انتخابی اصلاحات کمیٹی کی انتخابی عمل میں مداخلت پر سزا میں اضافے کی تجویز

جمعرات 22 دسمبر 2016 17:09

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) انتخابی اصلاحات کمیٹی نے انتخابی عمل میں مداخلت پر سزا میں اضافے کی تجویز دی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں انتخابی مہم کے خاتمے کے بعد ووٹروں کو کنوینس کرنے، ہتھیاروں کی نمائش، ووٹ کے تقدس کو پامال کرنے سمیت دیگر انتخابی عمل پر اثر انداز ہونے کے اقدامات پر امیدوار کے خلاف پہلے سے موجود سزائوں میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

اس سے قبل ایسے اقدامات پر ووٹر کے خلاف ایک ہزار روپے جرمانہ یا چھ ماہ قید کی سزا مقرر تھی تاہم اب انتخابی اصلاحات کمیٹی نے انتخابی قانون 2017ء کے مسودہ میں تجویز کیا ہے کہ ایسے اقدامات پر امیدوار کے خلاف سزا بڑھا کر تین سال قید یا ایک لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں مقرر کی جائیں۔