مانسہرہ کے موضع داتا لمبی ڈھیری میںعوام پانی کی سہولت سے محروم ، سفیدہ میں بھی پانی کی سکیم نامکمل

جمعرات 22 دسمبر 2016 17:08

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) مانسہرہ کے موضع داتا لمبی ڈھیری میںعوام پانی کی سہولت سے محروم جبکہ سفیدہ میں بھی پانی کی سکیم نامکمل ہونے کی وجہ سے قومی خزانہ کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس بارے میں گائوں لمبی ڈھیری کے رہائشیوں نے بتایا ہے کہ علاقہ کے عوام پانی کی سہولت سے محروم ہیں، ایس ڈی او اور سب انجینئر نے اس بارے میں یقین دہانی بھی کروائی تھی مگر تاحال ہمارا پانی کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا ، اسی طرح سفیدہ میں کئی عرصہ سے پانی کی سکیم مکمل نہیں ہو سکی ہے، پائپ اسی طرح موجود ہیں مگر نامعلوم وجوہات کی بناء پر اس سکیم کو مکمل نہیں کیا جا سکا جس کی وجہ سے قومی خزانہ کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے۔

عوامی حلقوں نے پبلک ہیلتھ کی تمام سکیمیں مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :