جمعرات 2016ء کا مختصر ترین دن، ایبٹ آباد میں طلوع سے غروب آفتاب تک کا دورانیہ 9 گھنٹے، 52 منٹ اور 34 سکینڈ رہا

جمعرات 22 دسمبر 2016 17:05

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) پاکستان بھر میں جمعرات کا دن سال 2016ء کا مختصر ترین دن رہا۔ جمعرات کو ایبٹ آباد میں طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک کا دورانیہ 9 گھنٹے 52 منٹ اور 34 سکینڈ رہا، مانسہرہ میں 9 گھنٹے 51 منٹ اور 36 سکینڈ جبکہ ہری پور میں یہ دورانیہ 9 گھنٹے 53 منٹ اور 19 سیکنڈ رہا۔ اس لحاظ سے پشاور میں دن کا دورانیہ ہری پور سے ایک سکینڈ کم 9 گھنٹے 53 منٹ اور 18 سکینڈ رہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ دن کی طوالت کم ہونے کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت بھی خاصا کم ہو گیا ہے جس سے ملک کے تمام شہروں میں سردی گذشتہ کئی دنوں کے مقابلہ میں عروج پر ہے۔ سائنسی اعتبار سے سورج کی زمین کی گردش سے پیدا ہونے والے دن اور رات میں کمی بیشی کے باعث سال کی سب سے لمبی رات گذشتہ رات تھی اور مختصر ترین دن جمعرات کا تھا جبکہ سال کا طویل ترین دن 21 جون کو مانا جاتا ہے جس روز پاکستان کے مختلف علاقوں میں دن کا دورانیہ 14 گھنٹے سے زائد رہتا ہے۔ شمسی سال سورج کے گرد زمین کی گردش کے ایک چکر پر محیط ہوتا ہے جو حقیقتاً 365 دن 5 گھنٹے 48 منٹ اور 45 سکینڈ منٹ کا فرق ہے، ہر چال سال بعد فروری کے مہینہ میں ایک دن بڑھا کر اسے پورا کر دیا جاتا ہے جسے لیپ کا سال بھی کہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :