مانسہرہ کی عدالت نے الطاف حسین کو اشتہاری قرار دیدیا، سٹی پولیس نے گرفتاری کیلئے صوبائی حکومت سے مدد مانگ لی

جمعرات 22 دسمبر 2016 17:05

مانسہرہ کی عدالت نے الطاف حسین کو اشتہاری قرار دیدیا، سٹی پولیس نے ..
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) مانسہرہ کی عدالت نے ایم کیو ایم لندن کے قائد الطاف حسین کو اشتہاری قرار دیدیا، سٹی پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے صوبائی حکومت سے مدد مانگ لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الطاف حسین کے خلاف 26 اگست کو حاجی ہارون الرشید نے اشتعال انگیز تقریر کرنے پر تھانہ سٹی میں علت نمبر 964 زیر دفعات 123/124 کے تحت مقدمہ درج کروایا تھا جس میں ملزم کی عدم پیشی پر عدالت نے اسے اشتہاری قرار دیدیا تھا، پولیس نے صوبائی حکومت کو چٹھی لکھ دی ہے۔

اس سلسلہ میں ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم لندن کے قائد الطاف حسین کی 26 اگست کی اشتعال انگیز تقریر پر توڑ پھوڑ اور پاکستان کے خلاف بولنے پر انجمن تاجران کے رہنما حاجی ہارون الرشید نے تھانہ سٹی مانسہرہ میںمقدمہ درج کروایا تھا۔ عدالت نمبر 123/124-924/16 کے تحت مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش ہوا تو ملزم کی عدم گرفتاری پر عدالت نے الطاف حسین کو اشتہاری قرار دیدیا تاہم ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس نے صوبائی حکومت سے مدد مانگ لی ہے۔