عمران خان29 دسمبرکوکراچی کادورہ کریںگے

عمران خان سپرہائی وے پرشوکت خانم کاسنگ بنیادرکھیں گے،نعیم الحق،شوکت خانم ہسپتال کیلئے زمین سابق آرمی چیف جنرل(ر)راحیل شریف نے عطیہ کی ہے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 22 دسمبر 2016 16:40

عمران خان29 دسمبرکوکراچی کادورہ کریںگے

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22دسمبر2016ء) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان29 دسمبرکوکراچی کادورہ کریں‌گے،عمران خان سپرہائی وے پرشوکت خانم کاسنگ بنیادرکھیں گے۔سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی نعیم الحق کاکہناہے کہ عمران خان دورہ کراچی کے دوران پارٹی کارکنوں سے بھی خطاب کرینگے۔

(جاری ہے)

نعیم الحق نے کہا کہ متحدہ بانی کے نام پرووٹ‌لینے والے استعفے دیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں کچرے کے پہاڑنظرآرہے ہیں۔کراچی کیلئے ایک مخصوص بجٹ‌مختص کیاجاناچاہیے۔ کراچی کی صفائی کیلئے100ارب روپے کاپیکج دیاجائے۔واضح رہے کراچی میں‌شوکت خانم ہسپتال کیلئے سابق آرمی چیف جنرل(ر)راحیل شریف نے ڈی ایچ اے کراچی میں اپنی زمین عطیہ کی ہے۔

متعلقہ عنوان :