(ن) لیگ ریاست بھرکے نوجوانوں کی فلاح و بہبود ،ترقی ،خوشحالی کیلئے بھرپور اقدامات کریگی، راجہ فاروق حیدر

جمعرات 22 دسمبر 2016 16:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء)وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ریاست بھرکے نوجوانوں کی فلاح و بہبود ،ترقی ،خوشحالی کے لیئے بھرپور اقدامات کرے گی ن لیگ یوتھ ونگ کے جوان جماعت کا ہر اول دستہ اور ریڑھ کی ہڈی ہیں این ٹی ایس کا نفاذ اور پی ایس سی کی تحلیل نوجوانوں کے مطالبات پر کی گئی ہے ن لیگ یوتھ ونگ متحد و منظم ہو کر جماعت کی مضبوطی میں اپنا کردار ادا کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ن لیگ یوتھ ونگ کے صدر ملک حنیف سے ملاقات کے دوران کیا ملک حنیف نے اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر کو بتایا کہ ن لیگ یوتھ ونگ حکومتی اقدامات کی مکمل تائید و حمایت کرتی ہے آزادکشمیر کے نوجوانوںکو وزیراعظم سے بڑی توقعات ہیں حکومت درست سمت میں کام کر رہی ہے ۔